جمعرات 10 دسمبر 2020 - 10:58
شرعی احکام | کیا اجرت پر پڑھی جانے والی نماز میں مستحبات کو انجام دینا شرط ہے؟

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے اجرت پر پڑھی جانے والی نماز میں مستحبات کو انجام دینے کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے استیجاری نماز کے پڑھنے کی کیفیت کو بیان کیا ہے جسے ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر کر رہے ہیں۔ استیجاری نماز کی کیفیت کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور ا س کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: کیا استیجاری نماز میں مستحبات جیسے اذان و اقامت کو پڑھنا واجب ہے یا صرف واجبات پر اکتفا کیا جا سکتا ہے؟

جواب: اگر استیجاری نماز کے لیے خاص شرط نہ رکھی گئی ہو تو اجیر (نماز پڑھنے والا) پر لازم ہے کہ وہ صرف واجبات کو انجام دے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha